خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: آپ ساحل پر سمندری سانپ دکھ سکتے ہیں، اور اگر آپکو کوئی سانپ نظر آبھی جائے تو پرسکون رہیں۔

خلیج اردو: شارجہ میں ساحل سمندر پر جانے والوں کو کہا گیا ہے کہ اگر وہ سمندری سانپ دیکھیں تو گھبرائیں نہیں۔ امارات کے ماحولیات اور محفوظ علاقوں کے اتھارٹی (EPAA) نے کہا کہ انہیں احتیاط برتنی ہوگی اور پرسکون رہنا پڑے گا۔

"برائے مہربانی ذہن میں رکھیے کہ سمندری سانپ پرامن اور شرمیلی مخلوق ہیں جو نقصان نہیں پہنچاتی جب تک کہ ان سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے ،” اتھارٹی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

موسم کی تبدیلیوں کی وجہ سے سال کے اس عرصے کے دوران ساحلوں پر سانپوں کو دیکھنا ایک "قدرتی اور موسمی رجحان” ہے۔

اگر آپ کو سانپ نظر آئے تو کیا کریں؟

رہائشیوں اور زائرین کو فوری طور پر EPAA کو فون کرنا ہوگا اگر انہیں ساحل سمندر پر کوئی سانپ مل جائے۔ رابطہ کیلئے نمبر درج ذیل ہیں +97165047777 یا واٹس ایپ: +971562163939۔

اتھارٹی تربیت یافتہ ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کرے گی ، "جو سانپوں کو اکٹھا کرے گی اور اگر وہ زخمی ہوں گے تو انھیں علاج کیلئے، اور یا اگر وہ مردہ پائے جائیں تو مزید جانچ کے لیے مرکز لے جائے گی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button