خلیجی خبریں

ماہ صفر کے لیے عمرہ ویزے کی بکنگ کل اتوار سے شروع ہوگی

خلیج اردو: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہ صفر المظفر کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند مسلمان کسی بھی مجاز ٹریولنگ ایجنسی کے ذریعے کل اتوار اٹھائیس اگست سے بکنگ کراسکتے ہیں۔

اپنے "ٹوئٹر” اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں وزارت حج کا کہنا ہے کہ اتوار سے ماہ صفرکے دوران عمرہ کی بکنگ دستیاب ہے۔

وزارت حج نے مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین کو خبردار کیا تھا کہ وہ لائسنس یافتہ ایجنٹوں سے ہی عمرہ کی بکنگ کرائیں اور کسی غیر مجاز ٹریول ایجنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button