خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

براکہ پلانٹ کا یونٹ 2 اماراتی خواتین کے دن کے موقع پر کامیابی سے چالو کردیاگیا

خلیج اردو: امارات نیوکلیئر انرجی کارپوریشن (ای این ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی آپریٹنگ اور دیکھ بھال کی ذیلی کمپنی ، نواه انرجی کمپنی (نواہ) نے الظفرہ ریجن میں براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کا یونٹ 2 کامیابی سے چالو کردیاہے۔ یہ خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ یہ سنگ میل اماراتی خواتین کے دن سے صرف ایک دن پہلے عبورکیا گیا ہے۔

نیوکلیئر ری ایکٹر کی اماراتی خواتین آپریٹرزیونٹ 2 کا آغاز کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔جو اس بات کی عکاسی ہے کہ خواتین پرامن ایٹمی توانائی پروگرام اور صاف بجلی کی منتقلی سمیت متحدہ عرب امارات کے ہر شعبہ زندگی میں سرگرم عمل ہیں خواتین نیوکلیئر آپریٹرز ایٹمی انجینئرنگ کے شعبہ میں مستند ،انتہائی اہل اور لائسنس یافتہ ایٹمی آپریٹرز ہیں۔

یہ سنگ میل اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ براکہ پلانٹ متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے جسے ، یونٹ 1 کے آغاز کے ایک سال بعد اور یونٹ 1 کے تجارتی پیمانے پر پیدوار شروع کرنے کے پانچ ماہ کے اندر چالو کیا گیا ہے۔براکہ پلانٹ کے چار یونٹس محفوظ اور بروقت آن لائن رہتے ہیں ، تاکہ متحدہ عرب امارات کے توانائی کے شعبے کو تیزی سے کاربن سے پاک کیا جائے۔

ای این ای سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ابراہیم الحمادی نے کہا کہ ہم نے متحدہ عرب امارات کے پرامن ایٹمی توانائی پروگرام کی پیشرفت میں آج ایک اور اہم سنگ میل کو عبورکیا ہے۔یونٹ 2 کے آغاز سے اب ہم اپنے ملک کی بجلی کی ضروریات کے ایک چوتھائی تک کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تقریبا نصف راستے پر ہیں۔ ہمیں اس اہم کردار پر فخر ہے جو اماراتی خواتین نے براکہ میں مسلسل پیش رفت حاصل کرنے میں ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ ، براکہ جوہری پروگرامز کی کامیاب کے لیے ایک کیس اسٹڈی بن گیا ہے ۔ دنیا کے دس پائیدار ممالک میں سے سات جوہری توانائی استعمال کرتے ہیں جو کہ نہ صرف صاف بلکہ قومی توانائی کی سیکیورٹی اور اعتماد کو بڑھاتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے نواح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی الحمادی نے کہاکہ یہ براکہ پلانٹ کے لیے ایک اور اہم موقع ہے ، اور ہم اپنی باصلاحیت ٹیم کو یونٹ 2 کا محفوظ اور کامیاب آغاز مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

آنے والے مہینوں میں ، یونٹ 2 قومی بجلی کے گرڈ سے منسلک ہو جائے گا اور نیوکلیئر آپریٹرز بجلی کی پیداواری سطح کو بتدریج بڑھانے کا عمل جاری رکھتے ہوئےاس کی مسلسل نگرانی اور جانچ کی جائے گی جب تک کہ زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار تک نہ پہنچ جائے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button