خلیجی خبریں

متحدہ عرب امارات: ابوظہبی کے ایک گودام میں آگ لگ گئی۔

خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے مصفحہ انڈسٹریل ایریا میں آتشزدگی کی اطلاع دی ہے-

آگ ایک "اسکریپ” کے گودام میں لگی ہے جبکہ حکام واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ابوظہبی پولیس اور سول ڈیفنس نے آگ پر قابو پا لیا اور اسے بجھا دیا اس دوران کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ افواہوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے معلومات کے لیے سرکاری ذرائع کی پیروی کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button