خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظبی میں ویکسینیشن آئندہ سے ہفتے میں صرف پانچ روز ہوگی` شیڈول تبدیل

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں ویکسین لگانے کی شرح دُنیا بھر میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اب تک 55لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔ اماراتی حکومت نے آئندہ جون سے پہلے پہلے تمام افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے تاہم لگتا یہی ہے کہ یہ ہدف کئی ماہ پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔
ابوظبی حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابوظبی ہیلتھ سروسز اتھارٹی (SEHA)کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ رہاست میں ویکسین لگانے کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ آئندہ سے ہفتے میں صرف پانچ روز ویکسین لگائی جائے گی ۔ جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو ویکسین لگانے کا عمل روک دیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق اتوار ، سوموار، منگل، بدھ اور جمعرات کو ویکسین لگائی جائے گی۔

جن افراد کو SEHA کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کے روز ویکسین لگانے کا وقت دیا گیا تھا، وہ شیڈول کی اس تبدیلی کو نوٹ کر لیں۔ اب انہیں ویکسین لگوانے کے لیے اتوار سے جمعرات کے دوران کسی روز کا انتخاب کرنا ہو گا۔ ابوظبی میڈیا آفس کی جانب سے بھی جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے جن لوگوں کی جمعہ اور ہفتہ کی اپائنٹمنٹ منسوخ ہو گئی ہیں، وہ باقی کے پانچ روز میں سے کسی بھی دن ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button