خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ویڈیو: متحدہ عرب امارات کے تاریخی نشانات سرخ رنگ میں چمک گئے جیسے ہی ہوپ پروب مریخ کے قریب پہنچا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات سرخ رنگ کی روشنی میں چمک رہا ہے کیونکہ اس کا خلائی مشن ہوپ پروب، سرخ سیارے ، مریخ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ہفتے کے روز ایک حیرت انگیز ویڈیو شئیر کی گئی جس میں دیکھا گیا ہے کہ ملک کے تاریخی مقامات سرخ رنگ میں روشن ہوکے نہا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ سرخ رنگوں میں نہائے ہوئے ہیں: دبئی کا میوزیم آف دی فیوچر ، دبئی فریم ، برج العرب ، دبئی واٹر کینال؛ شارجہ کی سکرال یادگار۔ ابو ظہبی میں ADNOC عمارت؛ راس الخیمہ کے قدیم قلعے؛ اور اجمان میوزیم سمیت دیگر۔

6 فروری کی شام 3 بجے تک ، ہوپ پروب نے 475 ملین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرلیا ہے ، اور اگلے تین دن میں مزید 4.8 ملین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرلے گا۔

یہ 9 فروری کو اپنی منزل یعنی مریخ کے مدار پر پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button