خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ویڈیو: متحدہ عرب امارات کے روبو کو سرکاری پولیس کا بیج مل گیا یہاں یہ اب کیا کام کرے گا

خلیج اردو: ام القوین کے شہر میں ایک نیا تفتیشی افسر آگیا ہے – ایک جاسوس و تفتیشی روبوٹ ، ایک روبوٹک پولیس افسر جسکا کام بچوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرنا ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی کے افتتاح کے ساتھ ہی ، اس منصوبے کو ام القوین پولیس جنرل کمانڈ نے ام القوین اسمارٹ گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا۔

ام القوین پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ رشید بن احمد المولا نے تفتیشی روبوٹ کے پہلے دفتری کارڈ کا افتتاح کیا۔

روبوٹ نے تین سالہ تربیتی تجربے کے بعد 3 اکتوبر کو کام کرنا شروع کیا اور اس دوران اس نے بچوں کے خلاف کیے جرائم کی تحقیقات میں متاثر کن نتائج حاصل کیے

المولا نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مستقبل کی طرف ام القوینی قیادت کی خواہشات اور اس کی تمام سروسز میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ کی خواہش کے عین مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button