خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایک فلم دیکھیں اور ایٹ ٹاپ ، برج خلیفہ کا مفت پاس حاصل کریں۔

خلیج اردو: اس ہفتے آپ دبئی میں تجسس کے ایک یقینی تجربے کے ساتھ ایک ایڈونچر مووی کو کلب (دیکھ) کرنے کا موقع کیچ کر سکتے ہیں۔

ریل سنیما نے ایک ناقابل یقین پیشکش کا اعلان کیا ہے جس میں آپ کو ایٹ ٹاپ ، برج خلیفہ کا تجربہ کرنے کے لیے مفت پاس حاصل کرنیکا موقع ملتا ہے اگر آپ کسی بھی ریل سنیما کے مقام پر ایکشن ایڈونچر فلم "Venom: Let There Be Carnage” ” کو دیکھنے کے لیے ٹکٹ پہلے سے بک کرواتے ہیں، تو یاد رکھیں کہ یہ سب آفرز کسی بھی وقت تبدیلی سے مشروط ہیں۔

پیشکش حاصل کرنے کے لیے ، آپ کو صرف 13 اکتوبر تک کسی بھی وقت ریل سنیما ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے اپنے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی ضرورت ہے ، اور پھر مفت پاس حاصل کرنے کے لیے ایٹ ٹاپ ، برج خلیفہ بکنگ کاؤنٹرز پر اپنی بکنگ کی تصدیق دکھائیں۔

عمومی داخلے کے ٹکٹ کی شرح ایٹ ٹاپ مشاہدے کے لیے (لیول 124 اور 125) فی شخص 149درہم سے شروع ہوتی ہے۔

جہاں تک فلم کی بات ہے ، ایڈی بروک (ٹام ہارڈی) اب بھی شکل بدلتے ہوئے بیرونی وینم کے ساتھ مل کر رہنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ جب ڈیریجڈ سیریل کلر کلیٹس کاسڈی (ووڈی ہیرلسن) بھی ایک اجنبی سمبیوٹ کا ہوسٹ بن جاتا ہے تو ، بروک اور وینوم کو اس کے راج کو روکنے کے لیے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ دیتے ہیں

تمام پیشکشوں(آفرز) کے سوالات کے لیے ، براہ کرم ریل سنیما سے رابطہ کریں۔ یہ پیشکش تبدیلی سے مشروط ہے اور خلیج اردو اس طرح کی تبدیلی کے نتیجے میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی یا نقصان کی ذمہ دار نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button