خلیجی خبریں

چین اور سعودی عرب میں توانائی اور دیگر شعبوں کے حوالے سے مختلف معاہدے طے پاگئے

خلیج اردو
ریاض: چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہائیڈروجن توانائی اوربراہ راست سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ جامعہ شاہ سعود ی کی جانب سے چینی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازاگیا۔

سعودی عرب اور چین نے ہائیڈروجن توانائی اور براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سمیت مفاہمت کی متعدد یادداشتیں ، معاہدے اور سمجھوتے طے پائے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الیمامہ محل میں صدر شی جن پنگ کا استقبال کیا۔

انھوں نے ملاقات میں تازہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں سعودی اور چینی حکام نے بھی شرکت کی۔اس کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد اور صدر شی جن پنگ نے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دست خط کیے۔

ان طے شدہ معاہدوں میں مملکت کے ویژن 2030 اور چین کے روڈ اینڈ بیلٹ اقدام کے درمیان ہم آہنگی کا منصوبہ اور سول ،ذاتی امور اور تجارتی شعبوں میں عدالتی تعاون کا معاہدہ شامل ہے۔

دونوں ممالک نے چینی زبان سکھانے کے لیے تعاون کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے۔اس موقع پرجامعہ شاہ سعودی کی جانب سے چینی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button