خلیجی خبریںعالمی خبریں

ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالر دینے والا گمنام پاکستانی کون ہے؟

خلیج اردو: ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے 7.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے کے بعد امریکا میں مقیم ایک گمنام پاکستانی شہری جس نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر گزشتہ ترکیہ کے سفارتخانے میں جاکر زلزلہ زدگان کے لیے 3 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستانی شہری نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر واشنگٹن ڈی سی میں واقع ترکیہ کے سفارت خانے کو ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے تین کروڑ ڈالر کی بڑی رقم عطیہ کی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں گمنام پاکستانی شہری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک گمنام پاکستانی کی مثال دیکھ کر دل بہت متاثر ہوا جو امریکا میں ترکیہ کے سفارت خانے گیا اور ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دے آیا۔یہ انسانیت کی فلاح کے لیے شاندار کام ہیں جو انسانیت کو مشکلات پر فتح دلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی حوالے سے ترکیہ کے نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی سے وابستہ صحافی نے پاکستانی بزنس مین کے اس عطیے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم وہ کون ہیں؟ ان کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

دی الیکشن پوسٹ کے ایڈیٹر ان چیف مصطفیٰ تنیاری نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکیہ کے واشنگٹن ڈی سی میں تعینات سفیر مُراط میکران کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک پاکستانی بزنس مین نے اکیلے ترکیہ کی امدادی مہم میں تین کروڑ ڈالر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button