خلیجی خبریں

سعودی عرب: خاتون ڈرائیور نے گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی، ویڈو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کے مطابق ایک خاتون ڈرائیور نے سعودی عرب کے ال افلاج کے علاقے میں گاڑی ایک پیٹرول پمپ میں دے ماری، گاڑی ٹکرانے سے پمپ پر آگ بھڑک اٹھی۔

ویڈیو کے مطابق خاتون نے پیٹرول بھروانے کے لیے گاڑی ایک پمپ پر کھڑی کی لیکن کچھ دیر بعد نامعلوم وجہ کی بنا پر گاڑی پمپ پر لگی مشین سے ٹکرا دی۔ گاڑی کی ٹکر سے مشین زمین پر گر گئی اور گاڑی کے بونٹ میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے فوری بعد خاتون اور کار میں سوار ایک شخص باہر نکلے اور آگ لگنے کے مقام سے دور بھاگ گئے۔ پمپ پر موجود دیگر افراد بھی ادھر ادھر بھاگنے لگے جب کہ پمپ کا عملہ آگ بھجانے کی کوشش کرنے لگا۔

یاد رہے کہ مارچ میں سعودی عرب کے شہر میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں ایک کار آئل ڈسپنسر سے ٹکرانے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button