خلیجی خبریں

سعودی پولیس : غیرقانونی طور پر رقم بیرون ملک منتقلی کے الزام میں گروہ گرفتار-

دبئی: ریاض پولیس نے غیر منظم طریقوں سے بیرون ملک رقم منتقل کرنے پر 10 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر ال ٹوئیجری نے بتایا کہ یہ گروہ ، جو ایک سعودی شہری اور نو سوڈانیوں پر مشتمل ہے ، غیر قانونی طور پر 100 ملین سے زائد کی رقم کی منتقلی کررہے تھے –

انہوں نے انکشاف کیا کہ ، ‘رقم کی منتقلی کے لئے غیر قانونی کاروائیوں کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد ، ہم نے مجرمانہ تفتیش کی جس کے نتیجے میں ملزموں کی گرفتاری عمل میں آئی ، جو بڑی تعداد میں بیرون ملک رقم منتقل کررہے تھے۔’

‘انہوں نے کہا کہ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 10 کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر رقم کی منتقلی کی جن کے پاس مالی سرگرمیوں پر عمل کرنے کے لائسنس نہیں ہیں۔

Source : Gulf News
4 June 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button