خلیجی خبریں

سعودی عرب میں تیل تنصیبات پرحوثیوں کے حملوں پر دنیا کوتشویش ہونی چاہیے: سربراہ آرامکو

خلیج اردو: دنیا کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی آرامکو کے سربراہ امین الناصر نے کہا ہے کہ یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے مملکت میں تیل کی تنصیبات کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں پردنیا کو تشویش ہونی چاہیے۔

انھوں نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں جب تیل کی عالمی مارکیٹ سخت دباؤ کا شکار ہے۔دنیا کو ان حملوں پرحقیقی تشویش لاحق ہونی چاہیے

انھوں نے کہا کہ اگر وقت کے ساتھ ساتھ حوثی ملیشیا کے حملوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو اس کے تیل کی ترسیل پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

وہ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے سامنے آنے والے ایک بیان کا حوالہ دے رہے تھے۔اس میں کہا گیا تھا کہ حوثیوں کے حملوں کے نتیجے میں اگرعالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد میں کوئی کمی واقع ہوتی ہے تو سعودی عرب اس کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button