خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

سوشل میڈیا پر شہرت کی خاطر دُبئی کی سڑک پر جعلی نوٹ لُٹانے والے نوجوان کو جیل بھجوا دیا گیا

خلیج اردو: دُبئی میں کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان ایک مصروف شاہراہ پر گاڑی روک کر کارکنان کے ہجوم کو اپنی جانب متوجہ کر کے جیب سے امریکی ڈالر اور یورو کرنسی کے 500 کی مالیت کے جعلی نوٹ پھینکتا ہے اور یہ غیر ملکی کارکنان ان نوٹوں کو اصلی سمجھ کر آگے بڑھ بڑھ کر لُوٹنا شروع کرتے ہیں۔ تھوڑی دیر میں اور لوگ بھی اکٹھے ہو جاتے ہیں اور آپس میں چھینا جھپٹی کر کے نوٹ لوٹنے میں مست ہوجاتے ہیں۔ نوجوان نے اپنی اس جعلسازی کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

تاہم انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو جب پولیس کے نوٹس میں آئی تو اس نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ نوجوان نے یہ اوچھی حرکت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شہرت حاصل کرنے اور جلداز جلد زیادہ فالوورز حاصل کرنے کے لیے کی تھی، جس پرعدالت نے اس نوجوان کو قید کی سزا سُنا دی ہے اور 2 لاکھ درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر اپنی امارات کی دھاک بٹھانے کے لیے جعلی نوٹ پھینک کر ویڈیو بنائی تھی۔ نوجوان نے 7 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر کے جعلی نوٹ لُٹائے تھے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک ایشیائی سے ایک ہزار درہم کے عوض یورو کے جعلی نوت خریدے تھے۔ جعلی کرنسی فروخت کرنے والے اس ایشیائی شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button