خلیجی خبریں

سعودی عرب میں ماہ صیام کے دوران زمزم کے پانی کی کوالٹی چیکنگ، روزانہ 100 نمونوں کی جانچ

خلیج اردو: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے زمزم کے پانی کی کوالٹی چیکنگ کا عمل رمضان المبارک کے دوران بڑھا دیا گیا ہے۔ زم زم کے پانی کے تقریبا ایک سو نمونے جانچ کے لیے روزانہ لیبارٹریوں کو بھیجے جاتے ہیں۔ تجربہ گاہوں میں ان نمونوں میں پانی کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کا مائیکرو بائیولوجیکل اور کیمیائی تجزیے کیے جاتے ہیں۔

زم زم کی جانچ کا عمل مسجد حرام کی چھت پر واقع ایک خصوصی لیبارٹری میں کیا جاتا ہے۔ یہ لیب پینے کے پانی کے تجزیہ میں استعمال ہونے والے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات سے لیس ہے۔ اس میں ماہرین زمزم کے پانی کے انتظام کے لیے ضروری ٹیسٹ کرانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

لیبارٹری کا عملہ مسجد حرام میں زمزم کے پانی کے تمام ذرائع سے روزانہ نمونے نکالنے کا کام کرتا ہے۔ پانی کے نمونے پانی کے کولروں، گرم اور ٹھنڈے فلنگ پوائنٹس، سٹینلیس سٹیل کی ٹینکیوں، پورٹیبل کولروں، زمزم کے پانی کے کولنگ ٹینکوں اور زم زم کے پانی کی بوتلوں سے لیے جاتے ہیں۔ اس جانچ کا مقصد پانی کو ہرقسم کی آلودگی اور جراثیم سے پاک کرنے کے بعد انہیں اللہ کے مہمانوں میں تقسیم کرنا ہے تاکہ بیت اللہ کا قصد کرنے والے اہل ایمان کی جسمانی صحت اور حفاظت کا خاص خیال رکھا جا سکے۔

زم زم کے نمونوں کےتجزیےکا عمل مائیکرو بائیولوجیکل سے شرورع ہوتا ہے۔ پانی کو تجزیہ حفاظتی بوتھ "تجزیہ کی جگہ” الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جراثیم سے پاک کرکے، بیکٹیریا کی کھوج کے لیے ماحول کو تیار کرکے، اسے زمزم کے پانی میں ملا کر اور اسے انکیوبیشن کے لیے مختص جگہ میں داخل کرنے سے شروع ہوتا ہے۔

پانی کے ان نمونوں کو 24 گھنٹے سے لے کر 48 گھنٹے کے لیے 37 ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت پر رکھا جاتا ہے۔ اس دوران بیکٹیریا کی افزائش کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔کیمیائی تجزیہ کے دوران پانی میں نمکیات کی فیصد، پی ایچ (PH) )، کلورین اور دیگر کیمیائی عناصر کےتناسب کا صرف 4 گھنٹے کے اندر پتہ چل جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button