ملازمت کے مواقع

متحدہ عرب امارات میں متعدد آسامیوں پر بھرتی کے لیے واک ان انٹرویوز جاری، تفصیلات جانیں

خلیج اردو آن لائن:
کورونا وبا کے باعث دنیا بھر میں کاروبار میں مندے کے رجحان کی وجہ سے نوکریوں ملنا مشکل ہوگیا ہے۔ تاہم ابھی بھی کچھ سیکٹر ایسے ہیں جو وبا کے باوجود پھیل رہے ہیں اور وہ نئی بھرتیاں کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں بھی ایسی ہی کچھ کمپنیاں ہیں جو وبا کے باوجود نئی بھرتیاں کر رہی ہیں۔
ذیل میں ان کمپنیوں کی فہرست دی گئی ہے جو اس ہفتے متحدہ عرب امارات میں متعدد نوکریوں پر بھرتی کے لیے واک ان انٹرویو منعقد کر رہی ہیں:

جاب: وین سیلز مین
شرائط: اس نوکری میں اپلائی کرنے کے لیے آپ کے پاس یو اے ای کا اصل مینوئل ڈرائیونگ لائسنس اور ایف ایم سی جی کا تجربہ ضرور ہونا چاہیے۔
تنخواہ اور دیگر مراعات: اس نوکری کے لیے  اچھی تنخواہ دی جائے گی اور اس کے ساتھ کمیشن، رہائش، اور سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انٹرویو کا وقت: اس نوکری کے لیے انٹرویو ہفتے کے روز سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے ہیں، انٹرویو کا سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا۔
ایڈریس: انٹرویو کےلیے آپ کو اس ایڈریس پر پہنچنا ہوگا: یونیکائی فوڈز پی جے ایس سی القوز 1، المیدان اسٹریٹ، نزد دبئی باؤلنگ سنٹر۔

2۔ کنٹرول کانٹریکٹنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی میں درج ذیل آسامیوں پر بھرتی جاری ہے:

1۔ سول کوآرڈینیٹر

2۔ سول فور مین

3۔ اسٹور کیپر

4۔ جائینر (بڑھئی)

5۔ فرنیچر/ ووڈ فینیشر

6۔ اسٹیل فکسر

7۔ پینٹر

8۔ الیکٹریشن

9۔ ویلڈنگ فورمین

10۔ فائبریکیشن فورمین

11۔ پینٹنگ فورمین

12۔ مستری

13۔ لکڑی کام کرنے والا بڑھئی

14۔ پلمبر

15۔ مزدور/ ہیپلر

16۔ ویلڈر

17۔ فائبریکیٹر

 

ایڈریس: درج بالا نوکریوں کے لیے واک ان انٹرویو دینے کے لیے آپ کو اس ایڈریس پر آںا ہوگا: موسفہ انڈسٹریئل ایئریا، ایم 2، ابوظہبی،

انٹرویو کا وقت: کنٹرول کانٹریکٹنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے انٹرویوز 19 اور 21 نومبر کو صبح 9 بج کر 30 منٹ سے لے شام 4 بجے تک کیے جائیں گے۔

جبکہ درج بالا نوکریوں کے لیے دبئی میں انٹرویوز اس ایڈریس پر ہوں گے:

ایڈریس: آفس نمبر 1513،  میٹروپولس ٹاور، بزنس بے۔

دبئی میں بھی انٹرویوز 19 اور 21 نومبر کو صبح 9 بج کر 30 منٹ سے لے شام 4 بجے تک کیے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button