لائف سٹائل

عید کے پرمسرت موقع پر ’نو میک اپ لک‘ کیلئے چند اہم اور مفید مشورے

خلیج اردو: عید پر جہاں خواتین گھر اور کھانے کی تیاریوں میں مصروف نظر آتی ہیں وہیں یہ تیاری مکمل ہوتے ہی انھیں اپنے سجنے سنورنے کی فکر ستانے لگتی ہیں۔

اس عید پر آپ بھی اپنی تیاری نہ بھولیے اور نو میک اپ لک کے ساتھ اپنی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیجیے۔

نومیک اپ لک کے حوالے چند تجاویز زیر غور ہیں۔

نو فاؤنڈیشن

فاؤنڈیشن خواتین کے میک اپ کا ایک اہم اور ضروری حصہ ہے لیکن نو میک اپ لک کے لیے فاؤنڈیشن کا استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہے ،اس کے برعکس میک اپ کے لیے لائٹ کوریج کریں تاکہ آپ کی صحت مند اور شفاف جلد زیادہ واضح ہو سکے۔

لیکن اس کے باوجود اگر فاؤنڈیشن استعمال کرنا ضروری ہو تو جلد کی مناسبت سے فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں۔

کنسیلر

چہرے پر موجود داغ دھبوں اور حلقوں کو چھپانے کے لیے کنسیلر کا استعمال بہترین ہے، جلد کی مناسبت سے کنسیلر کا انتخاب کرتے ہوئے کم مقدار میں آنکھوں کے نچلی جانب اور داغ دھبوں پر اپلائی کریں، نیچرل لک کے لیے انگلیوں کی مدد سے لگائے گئے کنسیلر کو بلینڈ کرنے کے بعد ٹی زون ایریا پر فیس پاؤڈر اپلائی کریں۔

بلش آن

چہرے کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے گالوں پر بلش آن کا استعمال ضروری ہے لیکن انتہائی کم مقدار میں، ناک کے لیے warm tone بلش کا استعمال کریں۔

تھوڑا سا ہائی لائٹر بھی

جلد کو چمکدار اور چہرے کے خدوخال کو ابھارنے کے لیے ہائی لائٹر ایک بہترین آپشن ہے، ہائی لائٹر کا تھوڑا سا استعمال میک اپ میں خاصی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے، ہائی لائٹنگ میں عموماًگولڈن یا لائٹ شیڈز کا استعمال ہوتا ہے۔

ناک کی ہڈی کو ابھارے کے لیے ہلکا گولڈن اور گالوں کو ابھارنے کی لیے ہائی لائٹر لگائیں۔

آنکھوں کے لیے مخصوص کلرز

نومیک اپ لک کے لیے آئی شیڈو پنک یا کریمی کلر کا آئی شیڈو کلرز استعمال کریں اور انھیں انگلیوں کی مدد س بلینڈ کریں، آئی لائنر کے براؤن کلر زیادہ مناسب ہے۔

لپ اسٹک

لپ اسٹک کے بنا میک اپ مکمل نہیں ہوسکتا لہٰذا نو میک اپ لک کے لیے ایسے لپ کلرز کا استعمال کریں جن سے آپ کی اسکن اور میک اپ دونوں نیچرل سے محسوس ہوں۔

ماہرین نومیک اپ لک نیچرل لپ کلر (روز پنک ، پنک، بیج ، نیوڈ) کا انتخاب بہترین تصور کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button