لائف سٹائلمتحدہ عرب امارات

ہالی ووڈ اسٹار ول سمتھ کی طرف سے شیخ ہمدان کو بائیک کا تحفہ

 

خلیج اردو آن لائن:

ہالی ووڈ فلم اسٹار ول سمتھ کا شیخ ہمدان کو انکی شخصیت کے حساب سے موزوں ترین تحفہ۔

پرسوٹ آف ہیپینس اور بیڈ بوائیز جیسی فلموں سے جانے جانے والے ول سمتھ نے شیخ ہمدان کو کو ایک جدید بائیک تحفے میں دی ہے۔

شیخ ہمدان جو فضا کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک بائیک ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جو ایک جدید نظر آنے آنے والی بائیک ہے۔

Image Source: Sheikh Hamdan’s Instagram

شیخ ہمدان نے اس تصویر میں ول سمتھ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بائیک کے لیے شکریہ ول سمتھ۔ میں اس کا نام سکوٹی رکھا ہے”۔

یاد رہے کہ ماضی میں ول سمتھ جب بھی دبئی آئے ہیں انہیں شیخ ہمدان کےساتھ سیر تفریح کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

2014 میں ادکار ٹائرس گبسن اور ول سمتھ شیخ ہمدان کے ساتھ اسکائی ڈائیونگ کے لیے گئے تھے۔ اس دوارن گبسن نے بتایا تھا کہ شیخ ہمدان نے ان کے لیے پورے ایک دن کے لیے تفریحی سرگرمیوں کو احتمام کر رکھا تھا جس میں ہیلی کاپٹر کی سواری بھی شامل تھی۔

اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی جس میں شیخ ہمدان ول سمتھ اور گبسن کو اسکائی ڈائیونگ کے لے جاتے ہوئے دیکھایا گیا تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button