لائف سٹائلعالمی خبریں

سمندر میں 60 فٹ نیچے جا کر شادی کرنے والے جوڑے کی ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

پیر کے روز بھارت کے ایک جوڑے نے سمندر میں 60 فٹ نیچے جا کر شادی کی۔ بھارت کے نیلنگارائی کوسٹ میں ہونے والی یہ شادی پانی کے اندر جا کر کی جانے والیل بھارت کی سب سے پہلی شادی ہے۔

پانی کے نیچے جا کر شادی کرنے والے جوڑے کا کہنا ہےکہ "ہم اس بہترین وقت میں سمندر میں غوطہ کھایا اور ایک دوسرے کے ساتھ منگل سترا باندھنے کے ساتھ ساتھ اپنی مالاؤں کا تبادلہ بھی کیا۔

دلہا، چینادرائی اور دلہن ایس سویتھا دونوں ہی سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔

چینادرائی لائسنس کے حامل اسکوبا ڈائیور ہیں جبکہ انکی دلہن سویتھا پچھلے ایک مہینے سے غوطہ خوری سیکھ رہی ہیں۔

دونوں میاں بیوی اپنے روایتی لباس زیب تن کیے تھے، دلہے نے دھوتی باندھ رکھی تھی جب کہ دلہن نے ساڑھی پہن رکھی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button