لائف سٹائل

وہ کونسا لمحہ تھا جب جیا بچن نے امیتابھ بچن کے سامنے ریکھا کو تھپڑ مارا تھا؟ ٰ

خلیج اردو
06 اپریل 2021
دبئی : جب فلمی دنیا کی بات کی جائے تو ہم بالی ووڈ کی انڈسٹری کا تذکرہ کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ بے شک یہ دنیا کی سب سے بڑی فلمی انڈسٹری ہے جس نے جہاں بہت سے بڑے ستارے پیدا کیے ان سے کہانیوں کو بڑے پردہ پر دیکھایا گیا وہاں ان فنکاروں کی عمل زندگیوں سے جڑے واقعات بھی کچھ اس انداز میں رونما ہوئے کہ لوگ آج بھی اسے یاد کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کے پردے پر اداکار امیتابھ بچن اور ریکھا کی جوڑی بہت پسند کی جاتی تھی۔ اس سے بہت سے لوگوں کو یہ تائثر ملا کہ دونوں کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے اور لوگوں نے طرح طرح کی افواہیں پھیلائیں۔ ایسے میں جیا بچن کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ ریکھا کو امیتابھ سے دور رکھیں۔

انڈسٹری کے اندر سے کہانیاں سنانے والے کہتے ہیں کہ ایک بار جب جیا بچن اس میں ناکام ہوئی کہ وہ ریکھا کو امیتابھ سے دور رکھیں تو انہوں نے کبھی بھی عوامی سطح پر اس حوالے سے بات نہیں کی۔

یہ چار دہائی پہلے کا واقعہ ہے جب امیتابھ اور ریکھا کو ایک فلم رام بلرام میں کاسٹ کیا جانا تھا۔ ٹیٹو ٹونی اس فلم کے پروڈیوسر تھے اور ویجے آنند ڈائریکٹر۔ جیا بچن نے سب کوششیں کیں کہ وہ ریکھا کو ان سے دور رکھ سکیں اور ریکھا کی جگہ زینت امان کو کاسٹ کیا جائے۔

تاہم ریکھا جو اس وقت انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ تھی ، انہوں نے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو منا لیا اور یہان تک کہا کہ وہ اس فلم میں مفت کام کیلئے تیار ہے۔

جیا بچن بے بس ہوگئی اور وہ امیتابھ بچن کو منانے میں ناکام ہوئی کہ وہ اس فلم کو ٹھکرائے۔ ایک بار جب شوٹنگ کا آغاز ہوا تو جیا بچن سیٹ پر پہنچ گئی۔ انہوں نے دیکھا کہ ریکھا اور امیتابھ بچن ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں گفتگو کررہے تھے۔

ایسے میں جیا بچن جزبات پر قابو نہ رکھ پائی اور غصہ اس پر غالب آگیا اور اس نے ریکھا کو امیتابھ اور پوری فلم کاسٹ کے سامنے تھپڑ مار دیا ۔ اس وقعہ سے شرمندہ ہوکر امیتابھ اس فلم سے پھیچے ہٹ گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button