پاکستانی خبریںعالمی خبریں

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون

خلیج اردو

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان،نے وزیر خارجہ کو 17 جنوری کو ابوظہبی میں ہونیوالے المناک دہشتگردی کے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا

اماراتی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیساتھ دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کے انتقال پر دلی تعزیت کی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حوثی ملیشیا کی جانب سے، شہری علاقوں پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی

وزیر خارجہ نے اس حملے کے نتیجے میں متاثرین کے اہل خانہ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وزیر خارجہ نے متوفی پاکستانی شہری کی میت کی جلد وطن واپسی اور زخمیوں کیلئے فوری علاج معالجے کی کاوشوں پر اماراتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا

متحدہ عرب امارات کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ
اس طرح کی دہشت گرد کارروائیاں، متحدہ عرب امارات کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ امن و امان کیلئے سنگین خطرہ بننے والے اس طرح کے حملوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button