
خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے ساقب وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز سوشل میڈیا صارفین سے براہ راست گفتگو کی۔ انہوں نے ٹویٹر اور فیس بک پر مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔
اس ٹویٹر اسپیس کو ڈیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ صارفین نے سنا جسے ایک بڑا ریکارڈ سمجھا جارہا ہے۔
جہاں ان کے جلسوں کے بعد شرکاء کی تعداد پر ہمیشہ سے اخلتلاف رہتا ہے، وہ بحث اس موقع پر نہیں کی جارہی۔ پھر بھی عمران خان کے حمایتی مخالفین پر طنز کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ پہلے زمین پر عمران خان سیاسی مخالفین کو ایکسپوز کررہا تھا، اب تو اسپیس میں بھی کام جاری ہے۔
ٹویٹر اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میمز کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین یہ بھی بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے مخالفین یا ناقدین میں سے کون یہ ٹویٹر اسپیس سن رہا تھا۔
وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے پوچھا کہ آج کی آن لائین سپیس میں کچھ سستے دانشور اور لفافے بھی تھے۔ آپ نے کس کس کو دیکھا ؟
آج کی آن لائین سپیس میں کچھ سستے دانشور اور لفافے بھی تھے۔ آپ نے کس کس کو دیکھا ؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 20, 2022
صحافی عمر جٹ نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں بندوں کی تعداد گننے والوں کے لیے عرض ہے کہ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب پرعمران خان کو سننے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
پی ٹی آئی کے جلسوں میں بندوں کی تعداد گننے والوں کے لیے👇
فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب پرعمران خان کو سننے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی😅
— Umar Jutt (@UmarJavaidJutt) April 20, 2022
منیب نامی صارف نے لکھا کہ عمران خان اگر یوں ہی سوشل میڈیا پر آتے رہے تو ان لوگوں کا کیا بنے گا جن کی جاب کرسیاں گننا ہے۔ وہ بے چارے تو بے روزگار ہوجائیں گے۔
عمران خان اگر یوں ہی سوشل میڈیا پر آتے رہے تو ان لوگوں کا کیا بنے گا جن کی جاب کرسیاں گننا ہے۔ وہ بے چارے تو بے روزگار ہوجائیں گے۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Muneeb (@MAMUNEEBPTI) April 20, 2022
پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی ترین کی ٹویٹر اسپیس میں موجود زیر بحث رہی اور میمز کا تڑکا لگا رہا۔
Ali tareen after jahangeer tareen finds out he was listening pti’s space pic.twitter.com/wpJQlAdSS2
— Hussain (@ajeebshjeeb) April 20, 2022
Jehangir Tareen After seeing Ali Tareen in the Imran Khan’s Twitter Space : #SpacesHost #ImranKhanLIVE #LeakedVideo #MaryamAurangzeb pic.twitter.com/ddle8SIA64
— abubakar sadique (@abubaka16781997) April 20, 2022
عاطف نامی صارف نے لکھا کہ اس ٹویٹر اسپیس کا فائدہ یہ ہوا کہ کرسیاں گننے والوں کو مشقت نہ اٹھانی پڑی۔ کتنے آدمی تھے کی بحث ہی نہ رہی۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اور پولیٹیکل فیگر اتنے سامعین کو یکجا کر پائے گی۔ نیو جنریشن کے ہاتھ نیو میڈیا کا ہتھیار ہے جو خان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
اس ٹویٹر اسپیس کا فائدہ یہ ہوا کہ کرسیاں گننے والوں کو مشقت نہ اٹھانی پڑی۔ کتنے آدمی تھے کی بحث ہی نہ رہی۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اور پولیٹیکل فیگر اتنے سامعین کو یکجا کر پائے گی۔ نیو جنریشن کے ہاتھ نیو میڈیا کا ہتھیار ہے جو خان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ #ImranKhanLIVE
— Malak Aatif Khattak (@MalakAatifKhan) April 20, 2022
عمران خان کے ٹویٹر اسپیس کے دوران مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی بھی شکایات سامنے آئی۔