پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کورو کمیٹی کے اجلاس میں مٹھائی تقسیم ، عمران خان کی اہلیہ نے سب کیلئے اسپیشل زردہ بھی تیار کیا

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں پرویز الہٰی کی بطور وزیراعلی پنجاب امیدوار کی توثیق کر دی گئی۔

 

کور کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی انتخابات کے نتائج سے خوش نظر آئے۔ کمیٹی ارکان میں نہ صرف میٹھائی تقسیم کی بلکہ اپنی اہلیہ کے ہاتھوں سے بنے ہوئے زردہ سے بھی تواضع کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

 

عمران خان نے کہا کہ یہ خاص طور پر آپ سب کیلئے بنوایا ہے۔

 

مسٹر خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کو ٹیم ورک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب کے الیکشن میں بھرپور محنت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا۔ قوم جاگ اٹھی ہے

 

دوران اجلاس فیصلہ ہوا کہ 22 تاریخ کو پنجاب میں حکومت بنائی جائے گی۔ پرویز الہٰی وزیراعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے۔

 

اجلاس میں سیاسی قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کی گئی جس میں اسد عمر بابر اعوان محمود الرشید اسلم اقبال اعجاز چوہدری شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button