پاکستانی خبریںعالمی خبریں

آرمی چیف جنرل باجوہ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی صورت حال ، داخلی اور خارجی سیکورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذمہ داروں اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کی خبر میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صارفین سابقہ وزرائے اعظم کے ساتھ جنرل باجوہ کی ملاقاتوں اور آج کی ملاقات کا تقابلی جائزہ بھی پیش کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button