پاکستانی خبریںعالمی خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کے اطراف کے علاقوں کا اہم دورہ،فارمیشن آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے جہاں ان کو ایل او سی کی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف چکوٹھی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں سے ملے اور ان سے گفتگو کی اور وقت گزارا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فورس کی جنگی تیاری اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

قبل ازیں ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button