پاکستانی خبریںعالمی خبریں

آرمی چیف کا نوشہرہ کے اسکول آف آرٹلری کا اہم دورہ

خلیج اردو
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرٹلری رجمنٹ کے جمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے آرٹلری اسکول کے مختلف حصوں بشمول وار گیمنگ ایریا کا دورہ بھی کیا وار گیمنگ ایریا کا قیام جنگ جیسے ماحول میں تربیت کا حصول ہے اور یہ جنگی مشقوں کے انعقاد اور منصوبہ بندی کی سہولت کاری کرتا ہے۔

آرمی چیف نے افسران سے بات چیت کے دوران تربیتی اورپیشہ ورانہ مہارتوں کونکھارنےپرزور بھی دیا۔

قبل ازیں جب آرمی چیف نوشہرہ پہنچے تو کرنل کمانڈنٹ کور آف آرٹلری لیف ٹننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button