پاکستانی خبریں

اسرائیل کا ایران پر سازش کا الزام ،دو پاکستانی گرفتار

خلیج اردو

ایتھنز :یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سکیورٹی فورسز  نے اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو نو جوانوں کو  گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران پر سازش کا الزام  لگا تے ہوئے کہا ہے کہ  ایران نے بیرون ملک اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانےکی کوشش کی ۔

دوسری جانب یونانی پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان ایرانی نژاد پاکستانی ہیں جن کی عمریں 27 اور 29 سال ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان 4 ماہ پہلے غیر قانونی طور پر ترکیے سے  یونان میں داخل ہوئے، سیل کا ’ماسٹر مائنڈ‘ ایک پاکستانی ہے جو یورپ سے باہر رہتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماسٹر مائنڈ ایران میں رہتا ہے،گرفتاری میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے یونانی پولیس کی مدد کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button