پاکستانی خبریں

اسلام آباد ، مری ، شمالی علاقہ جات سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر بارف باری ، موسم خوشگوار ہوگیا

خلیج اردو 05 دسمبر 2021
اسلام آباد : پاکستان میں آج موسم خوشگوار ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش ہوئی ہے جبکہ بالائی پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ کے مطابق مختلف شہروں جیسے پنڈی گھیب ،گوجرخان ،مانسہرہ ،میرپورآزاد کشمیر اور گردو نواح میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئیند 24 گھنٹوں کے دوران دارلحکومت اسلام آباد سمیت مری، ،مانسہرہ ، ایبٹ آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری طرف پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوات، کالام، اور دیر میں ہلکی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ گلگت بلتستان میں سکردو ، شگر، گانچھے، کھرمنگ میں بھی برفباری جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button