پاکستانی خبریں

افسوسناک خبر: پاکستان میں مون سون بارشوں اور سيلاب کى تباہ کارياں، مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سیلاب سے شہادتوں کی تعداد 728 سے تجاوز کرگئی

خلیج اردو

اسلام آباد: ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلابی ریلوں نے ہر طرف بتاہی مچادی۔۔۔بارش اور سیلاب کےباعث مختلف حادثات میں مزید 36 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہو گئے۔ ملک بھر کے 103 اضلاع متاثر ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کى تعداد 728 ہوگئىی۔

 

ہنگامی صورت حال سے متعلق قائم ادارہ نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ ایک روز میں سندھ میں 18، خیبرپختونخوا 11 اور پنجاب میں 7 افراد سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

 

اب تک سب سے زيادہ بلوچستان میں 207 ،سندھ 177 ،خيبرپختونخوا 149 ،پنجاب میں 151 گلگت بلتستان 9 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

 

گزشتہ ایک روز میں مزید 128 افراد زخمی ہوئے کل تعداد 1291 ہوگئی ملک بھر میں 31047 گھر تباہ جبکہ 85724 گھروں کو نقصان پہنچا، 5 لاکھ 3ہزار سے زائد مويشيوں مارے گئے۔ 2866 عشاريہ 9 کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔

 

بلوچستان میں 18 ،گلگت بلتستان میں 52 ،سندھ میں 45 اور خيبر پختونخوا میں 7 پلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button