پاکستانی خبریں

افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی افواج پاکستان پر فائرنگ،پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج، ایک سپاہی شہید

خلیج اردو
راولپنڈی: دہشت گردوں نے افغان سرزمین سے پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے جس سے ایک سپاہی شہید ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کے استعمال کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے پاک آرمی نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان کی ملٹری چیک پوسٹ پرفائرنگ کی جس کا بھرپورجواب دیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس حوالدار وقارعلی شہید ہوگئے، 32 سالہ شہید کا تعلق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور سے ہے۔

افغانستان کی سرزمین باربار پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے استعمال ہونے پر پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی ہے کہ پاکستان زوردیتا آیا ہے کہ افغانستان بارڈر منیجمنٹ کے لئے موثراقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button