پاکستانی خبریں

اقوام متحدہ کی جانب سے انسداد اسلاموفوبیا کا دن، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے خیرمقدم

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے سے متعلق قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔

منگل کو انہوں نے مسلم امہ کو مبارک باد پیش کی اور اقوام متحدہ سے منظور شدہ قرارداد کو سنگ میل قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف ہماری آواز سن لی گئی ہے۔

قرارداد کو او آئی سی کے 57 رکن ممالک نے دستخط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ چین اور روس سمیت دیگر اٹھ ممالک نے بھی حمایت کی ہے۔

قراداد میں ہر قسم کی مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے۔ مذاہب کے عبادت گاہوں کی توہین کا انسداد ، تمام عقائد کا احترام قرارداد کے مندرجات میں سے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہے کہ آج مسلمانوں کیلئے ایک تاریخی دن ہے۔ دن نے پاکستان کا مطالبہ مان لیاہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں آج امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے اور اقوام متحدہ نے او آئی سی کی جانب سے پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایک تاریخی قرارداد منظور کی ہے۔

قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

مسٹر خان کا کہنا ہے کہ آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا، مذہبی علامات اور طریقوں کا احترام اور مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز تقریر اور امتیازی سلوک کو کم کرناقرارداد کے مندرجات ہیں۔ اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ‏الحمدللّٰہ مسلم آمہ کیلئے ایک عظیم کامیابی مل گئی ہے۔ وزیر اعظم اس کامیابی کا اعلان کریں گے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان متواتر اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button