پاکستانی خبریںعالمی خبریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تحریک انصاف کے خلاف ایک اور فیصلہ : یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواستوں کوخارج

خلیج اردو
اسلام آباد : الیکشن کمیشن سے بڑا فیصلہ آگیا۔سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی نااہلی کےلیے تحریک انصاف کی درخواستیں خارج کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں ملے۔

الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسلطان سکندر راجہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے بارے میں حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے۔۔کیس سے متعلق حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیس کی 20 سماعتیں کیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے 12 بار التوا کی درخواستیں دائرکی گئیں۔

مسٹر راجہ نے کہا کہ 5 اپریل کوفیصلہ محفوظ کیا۔۔مختلف فورمز پر کہا گیا کہ ایک سال سے فیصلہ محفوظ ہے۔ان کیلئے شاید ایک ماہ ایک سال کے برابر ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر انتخاب کے موقع پر ایسی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں دیکھا گیا تھا کہ کچھ افراد رقوم کے بدلے ووٹ کی خریدوفروخت کی ملاننگ کررہے تھے۔

واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رہنمائوں فرخ حبیب۔ ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button