پاکستانی خبریں

الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں باخوبی سرانجام دے رہا ہے، کمیشن کسی سے الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں باخوبی سرانجام دے رہا ہے، کمیشن کسی سے ڈیکٹیشن نہیں لے رہا۔ ترجمان الیکشن کمیشن

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان میں الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ الیکیشن کمیشن اپناکام آئین، قانون اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق خوش اسلوبی سے انجام دے رہا ہے، کمیشن اپنے امور کے حوالے سے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے رہا۔۔

ترجمان ای سی پی نے کہا کہ کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کو مکمل غیر جانبدارانہ، بلا خوف وخطراورآزادانہ طور پر انجا م دیتا ہے، کمیشن یومیہ کی بنیاد پر تشکیل کردہ بینچوں کے ذریعے اب تک سینکڑوں پٹیشنز کا فیصلہ کر چکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مدت ختم ہونے کے بعد سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا کامیاب انعقاد کیا، سینیٹ کے 5، نیشنل اسمبلی کے 19اور صوبائی اسمبلیوں کے 40 حلقہ جات پر ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد یقینی بنایاہے۔

 

ترجمان ای سی پی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اب بھی 65نیشنل اسمبلی کے حلقہ جات پر انتخابات کرارہا ہے، عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام کامیابی سے مکمل کیا گیا، انتخابی فہرستوں کو نئے سرے سے مرتب کرنا بہت بڑا کام تھا۔وضاحت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے کام کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کر رہا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button