پاکستانی خبریں

امت مسلمہ کیلئے تاریخی دن ، اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظوری کر لی، عمران خان کی مبارک باد

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج مسلمانوں کیلئے ایک تاریخی دن ہے۔ دن نے پاکستان کا مطالبہ مان ہلیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں آج امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے اور اقوام متحدہ نے او آئی سی کی جانب سے پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایک تاریخی قرارداد منظور کی ہے۔

قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

مسٹر خان کا کہنا ہے کہ آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا، مذہبی علامات اور طریقوں کا احترام اور مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز تقریر اور امتیازی سلوک کو کم کرناقرارداد کے مندرجات ہیں۔ اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ‏الحمدللّٰہ مسلم آمہ کیلئے ایک عظیم کامیابی مل گئی ہے۔ وزیر اعظم اس کامیابی کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button