پاکستانی خبریںعالمی خبریں

انتخابات میں گئے تو ملک خطرناک صورت حال سے دوچار ہو جائے گا، آصف زرداری

خلیج اردو
اسلام آباد : ملکی خراب معاشی اور مجموعی صورت حال پر آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لے لیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل ملاقات میں موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے اتفاق رائے سے ساتھ چلنے پر اتفاق ہوگیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ جاکر قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ آصف زردای کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی ۔

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں آصف زرداری نے حکومتی اتحاد برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ملک کا دیوالیہ کر دیا تھا۔تمام اتحادیوں نے ملکر مدت پوری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ملک کو الیکشن کی طرف دھکیلنا انتہائی خطرناک ثابت ہو گا

چودھری شجاعت نے بطور اتحادی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کی بہتری کے لیے تمام فیصلوں کی حمایت کریں گے۔ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چوہدری شافع حسین سمیت مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button