پاکستانی خبریںعالمی خبریں

انتظار کی گھڑیاں ختم ، آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ویلکم ٹو پاکستان

خلیج اردو
راولپنڈی : 24 سال بعدآسٹریلین کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر ہر طرف خوشیاں منائی جارہی ہے۔ پاکستان میں اہم حکومتی شخصیات نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

کینگروز کی ٹیم چارٹرڈ فلائیٹ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

18 رکنی آسٹریلین ٹیم پیٹ کمنز کی قیادت میں پاکستان پہنچی،کینگروز اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کے ایئر پورٹ پہنچنے پر پی سی بی ڈائریکٹر آپریشنز ذاکر خان نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستان پہنچنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں ۔۔دو روز بائیو سکیور ببل میں رہنے کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی کے بعد کینگروز پریکٹس شروع کریں گے۔

آسٹریلیں ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات اچھے ہیں ، پاکستان آکر مخفوظ محسوس کر رہا ہوں۔
پیٹ کمنز نے اسلام آباد کے ہوٹل سے ساتھی کرکٹر مارنس لبوشین کی کافی بناتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کر دی

قومی ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی تیاریاں جاری ہیں ،پاکستانی ٹیم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ،بابر اعظم نے بھی اسکواڈ کو جوائن کر لیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4مارچ سے کھیلا جائے گا۔

دوسری طرف پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کر دی گئیں۔ افتخار احمد اور وسیم جونیئر قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ،انجری کے شکار فہیم اشرف اور حسن علی اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی آج رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ تین روزہ آئسولیشن کے بعد دنوں کھلاڑی ٹیم جوائن کر لیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button