پاکستانی خبریں

آصف بھٹو کو ڈرون لگنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے پیپلز پارٹی کا فوج کو مراسلہ

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون کیمرہ  لگنے کے معاملہ کی  شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

پاکستان میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق پیپلز پارٹی نے ڈی جی آئی ایس لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا ہے۔

 

 خط پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید  نیر حسین بخاری کی جانب سے لکھا گیا ہے ۔جس میں آصفہ زرداری کو ڈرون لگنے کے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

 خط کے مندرجات میں آگاہ کیا گیا گیا ہے کہ چیرمین پیپلز پارٹی ںلاول بھٹو زرداری  نے 27 فروری کو مزار قائد کراچی  سے لانگ مارچ شروع کیا4 مارچ کو عوامی مارچ جب خانیوال پہنچا تو ڈرون کیمرہ  نے ٹرک کی طرف آکر آصفہ بھٹو کو ہٹ کیا۔

 

 ڈرون کیمرا لگنے کا معاملہ خانیوال پولیس اسٹیشن پر بھی رپورٹ کیا گیاپیپلزپارٹی نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔

 خط میں ڈی جی  آئی ایس آئی سے کہا گیا ہے کہ آپ کا ادارہ اس معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button