پاکستانی خبریں

اگر بروقت انتخابات کی طرف جاکر حالات کی بہتری کی کوشش نہیں کی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا،عمران خان

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی بحران ختم کرنے کا واحد راستہ ہے صاف اورشفاف انتخابات ہیں۔ جو حالات ہیں اس میں ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے۔

 

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، میں قوم کے اندر ایک بیداری دیکھ رہا ہوں، اللہ کے فضل سے ہم ایک قوم بننے کی طرف جارہے ہیں۔

 

عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ہم پرامپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی اور اب قوم نے ثابت کردیا کہ ہم کسی کی غلامی کے لیے تیار نہیں ہیں، جب ہم ایک قوم بن جائیں گے تو ہمارے سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ڈھائی برس آئی ایم ایف کے ساتھ تھے اور ہم بھی مجبور تھی لیکن اس دوران ساری چیزیں مثبت تھیں، ہمارے دور میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بڑھی جس سے روزگار بڑھا۔ حکومت میں آنے کے بعد موجودہ حمکرانوں نے 1100 ارب روپے کے کیسز معاف کرادیئے ۔

 

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان پر مرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کا سب کچھ ملک سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

 

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے آگاہ کیا تھا کہ عالمی سطح پر مہنگائی ہے اورایسے حالات میں حکومت گرائی گئی ۔

 

تقریر میں عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کوجتوانے کی پوری کوشش کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button