پاکستانی خبریںعالمی خبریں

اگر بین الاقوامی قوانین کا پاس نہیں رکھا گیا تو مجھے ڈر ہے کہ ہم اس خوبصورت دنیا کو تباہ کر دیں گے،جنرل باجوہ

خلیج اردو

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ عالمی امن کے مفاد میں ہے کہ بین الاقوامی قانون کے وقارکو برقرار رکھا جائے۔ اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے تو مجھے ڈر ہے کہ ہم اس خوبصورت دنیا کو تباہ کر دیں گے۔

 

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔یہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزیدمضبوط ہورہے ہیں ۔

 

اس کے ساتھ وہ رائل آکیڈمی میں خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی فوج کے سربراہ بن گئے۔

 

جنرل باجوہ نے پاس آوٹ ہونے والے تمام گریجویٹس کو مبارکباددیتےہوئے کہاکہ آج آپ کے ساتھ دو پاکستانی کیڈٹس فارغ التحصیل ہو رہے ہیں مجھے آپ سب پر اتنا ہی فخر ہے جتنا مجھے اپنے پاکستانی کیڈٹس پر ہے۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی شعبے میں روز بروز نت نئی جدت آرہی ہے ۔۔ انہوں نے کہاکہ اعلی پیشہ ورانہ تربیت سے ہی بااعتماد فیصلہ سازی ممکن ہوتی ہے۔۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بنی نوع انسان کی تقدیر بدلنے کے لیے ہمیں تصادم کی بجائے امن اور تعاون کا راستہ اختیارکرنا ہوگا۔

 

پریڈ ایونیو آمد پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطورمہمان خصوصی پاسنگ آوٹ پریڈ کامعائنہ کیا ۔ اس آوٹ ہونے والے کیڈٹس نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کو سلامی پیش کی۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اعلی کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات بھی دیئے ۔

 

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں چھبیس ملکوں کے اکتالیس غیرملکی کیڈٹس بھی پاس آوٹ ہوئے جن میں ملٹری اکیڈمی کاکول کے دوکیڈٹس محمدعبداللہ بابر اورمجتبیٰ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button