پاکستانی خبریں

اگر دو تہائی اکثریت نہیں ملتی تو حکومت نہیں بناؤں گا، عمران خان کا اعلان

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انتخابات میں دوتہائی اکثریت نہیں ملتی تو حکومت نہیں بناؤں گا۔ نہ ملنے پر حکومت نہیں لونگا۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ثابت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا اس بار مکمل تیاری کرکے آئیں گے مجھے لگتا ہے ہفتے کو لانگ مارچ کا اعلان کر دوں گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے عمران خان چیلنج کیا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ عدالت میں نہیں ٹھہر سکےگا۔توشہ خانہ کا کیا کریں گے،آخر بیچنا ہی پڑے گا۔

نواز شریف کے حوالےسے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف نہیں جانتے پاکستان بدل چکا ہے۔ان کی واپسی کاہمیں فائدہ ہوگا۔ بلاول کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ دراصل بلاول اور مریم نہ تجربہ کار ہیں اور دونوں نے ایک گھنٹہ بھی کوئی کام نہیں کیا۔

مسٹر خان نے کہا کہ شریف خاندان نہ تو پڑھا لکھا ہے نہ ہی ان میں عقل ہے۔بس ان کی چالاکیاں ہیں جن کی وجہ سے یہ عوام کو بے وقوف بناتے ہیں۔

عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت انہیں جیل میں ڈالے گی تاکہ عوام نہ نکلے ۔ انہوں نے کہا موروثی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ۔حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،یہ پیسہ بنا رہے ہیں۔ پہلے چوری کر کے ملک کا نقصان کیا ۔اب چوری بچانے کیلئے نقصان کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button