پاکستانی خبریںعالمی خبریں

اگر عمران خان کو دھمکیاں مل رہی ہے تو وہ پارلیمنٹ آئے ہم اس کی مدد کریں گے، شہباز شریف

خلیج اردو
اسلام آباد :حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادمیں اپوزیشن کاساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان خط پارلیمںٹ میں لے کر آئیں ۔پاکستان کے خلاف غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو ساتھ دوں گا ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جو حکومت بنے گی وہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کل عدم اعتماد کا موسم ہے،شہباز شریف کو جلد از جلد وزیراعظم بنائیں گے،بلوچستان کی مجھ پر مہربانی ہے، ہم بلوچستان سے منسٹر بھی لیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اپوزیشن کے نمبر شروع سے پورے ہیں، سیاسی اختلافات کے باوجود ہم نے اتحادیوں کے ساتھ مل کرکام کرنا ہے۔

صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پرکہاکہ ق لیگ کےساتھ اب بھی بات چیت جاری رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماخالد مگسی کا کہنا تھا بلوچستان مسلسل محرومیوں کا شکار ہے، سارے معاملات مشاورت کے ساتھ طےکیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نئے انداز میں ملک کو سنبھالا جائے۔

بی این پی سربراہ اخترمینگل نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ہمیں نظر انداز کیا، ہمارے مسائل پر توجہ کے بجائے ہمارا مذاق اڑایا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button