پاکستانی خبریں

اگر عمران خان کی اہلیہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تو مریم بی بی کونسی پبلک آفس ہولڈر تھی جو ان کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف

خلیج اردو

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا  ہے۔ کہتے ہیں اس بینچ سے فیصلہ کرانا انصاف کے تقاضوں کے 100فیصد خلاف ہے۔

 

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اپوزیشن کو ٹارگٹ کیا گیا ، اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا مجھے خود دو مرتبہ جیل بھیجا گیا مجھے وہ تیسری مرتبہ بھی جیل میں ڈالنا چاہتے تھے ۔ میرا جرم یہ تھا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ حکومت کی غلط کاریوں پر بھرپور آواز اٹھاتے تھے عمران نیازی ہمیں راستے کا کانٹا سمجھتا تھا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایک سماعت میں کہا کہ اسمبلی میں کئی لوگ جیلیں کاٹ کر وہاں تقریریں کرتے ہیں،  چیف جسٹس سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا ہم ضمانت پر رہا ہوکر آئے ہیں  ہم نے جیلیں کاٹی ہیں  آپ قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں میں اس ایوان کا منتخب نمائندہ ہوں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تو مریم نواز کون سی پبلک آفس ہولڈر تھیں جو انہیں جیل سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button