پاکستانی خبریں

بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

خلیج اردو
22 اکتوبر 2020
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کے بڑے صوبے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز سے دھماکا خیز مواد برآمدکرلیا گیا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد میں چھ سے آٹھ کلو کے آٹھ بم برآمد کئے گئے۔ آئی ای ڈیز میں تیار ہونے والا سامان سے بھرا تھیلا بھی برآمد کیا گیا۔ تھیلے میں ریموٹ، ڈیٹونیٹرز،بال بیئرنگ، تاریں اور دیگر سامان شامل تھا۔

کالعدم تحریک طالبان نے دھماکا خیزمواد کوئٹہ اورژوب میں دہشت گردی میں استعمال کرنا تھا۔ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان ممکنہ طور پرحال ہی میں افغانستان سے پاکستان لایا گیاتھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button