پاکستانی خبریں

بھارت اخلاقایات اور اداب بھول گیا،پاکستان کے یوم آزادی جیسے حساس معاملے پر بھی مذموم سازش،پاکستان نے بھارت کو باز رہنے کی تنبیہ کردی

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے روایتی حریف ملک بھارت نے مذموم سازش کے تحت یوم آزادی پاکستان کو بطور ہولناک تقسیم کے یادگار دن منانے کی شرارت کرنے کی تیاری کر لی۔

 

پاکستان نے تاریخ مسخ کرنے کی بھارتی سازش کی بھرپور مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار 14 اگست کو ہولناک تقسیم کا یادگاری دن منانے کی شرارت کرکے دراصل منافقانہ، یکطرفہ طور پر 1947ء کے المناک واقعات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

 

ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے منقسم سیاسی ایجنڈے سے تاریخ مسخ کرکے عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تاریخ نے ثابت کیا کہ ہندوستان کی سیکولرازم کی حمایت ایک دھوکہ تھا۔حقیقت یہ ہے کہ آج کا ہندوستان ایک غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ ہے جہاں دیگر مذہبی اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ یا رواداری نہیں۔

 

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز رہتے ہوئے ان لوگوں کی یادوں کا مخلصانہ احترام کرے جنہوں نے بہتر مستقبل کے لیے قربانیاں دیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button