پاکستانی خبریں

بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ،پہلا روزہ جمعے کو ہوگا

خلیج اردو

انڈیا : بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند  نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 24 اپریل بروز جمعہ کو ہو گا۔

 

بنگلا دیش کی نیشنل مون سائٹنگ کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلا روز 24 اپریل بروز جمعہ ہو گا کیونکہ آج ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا۔

دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مسلمان پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو رکھیں گے، دونوں ممالک میں رویت ہلال کمیٹیاں 21 مارچ کو بیٹھیں تاہم دونوں ممالک میں کہیں چاند نظر آنے کی شہادت سامنے نہ آئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button