پاکستانی خبریںعالمی خبریں

بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی

خلیج اردو: بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بیساکھی میلے میں شرکت کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئی.

سکھ یاتری گزشتہ روز 17 اپریل کو لاہور پہنچے، جہاں واہگہ بارڈر پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے ڈی سی اور دیگر افسران نے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔

سکھ یاتری 17 تا 21 اپریل 2022 تک لاہور میں گردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے.

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ سکھ یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کے لئے لاہور آئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اس سال 1900 سے زائد سکھ یاتری بھارت اور پوری دنیا سے لاہور آئے ہیں، جن کی لاہور بیساکھی میلہ میں شرکت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button