پاکستانی خبریںعالمی خبریں

بیرونی سازش سے متعلق خط ہی مشکوک نکلا، متن میں ردوبدل کا انکشاف

خلیج اردو: عمران خان کی جانب سے بیرونی سازش کے حوالے سے جس مبینہ خط کا دعویٰ کیا گیا تھا اس میں تبدیلیاں کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جس خط یامراسلےکو بنیاد بنا کر عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی طرف جانے سے انکار کیا اور اسمبلی تحلیل کرنےکا فیصلہ کیا وہ خط ہی مشکوک ہے، اصل خط یا مراسلے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

خیال رہےکہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت کسی بھی غٖیر ملکی طاقت کے کہنے پر حکومت تبدیل نہیں کی جا سکتی لہذا اپوزیشن کی 8 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا جاتا ہے اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا جاتا ہے۔

بعد ازاں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا جو اجلاس ہوا اس میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیفس تھے، جو پیغام ہمارےسفیر کو دیا گیا وہ سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں زیربحث آیا، سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں بتایا گیا کہ یہ بیرونی سازش ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو لوٹے ہوئے ان سے سفارتخانے کے لوگ باقاعدہ ملتے تھے ان کا کیا کام؟ تحریک عدم اعتماد بیرون ملک کی سازش تھی یہ سارا ایک کنکشن تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button