پاکستانی خبریں

تعلیمی اداروں کے اندر یا قریب منشیات فروخت کرنے پر سخت سزائیں دینے سمیت انسداد منشیات ترمیمی بل منظور، صدر پاکستان نے دستط کر دیئے

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منشیات کنٹرول (ترمیمی) بل 2022 ء کی منظوری دے دی۔

 

منشیات کنٹرول ایکٹ  میں غیرقانونی منشیات سے متعلق جرائم کیلئے موت یا عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ سزائیں ہیروئن، مورفین، کوکین اور آئس سمیت مختلف مقدار کی نشہ آور ادویات اور منشیات پر دی جائیں گی۔

 

صدر  مملکت کی منظوری کے بعد یہ بل منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء  کی شکل اختیار کر گیا ہے

 

بل کے مطابق ہیروئن یا مورفین  کی 4 کلو گرام یا زائد مقدار  کے جرائم پر  20 سال سے زائد قید  اور  10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ، ہیروئن یا مورفین کی 6 کلوگرام یا زائد مقدار  کے جرائم پر سزائے موت  یا  15 سے 20  لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہوگی۔

 

5 کلو یا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا 20 سال سے زائد قید کے ساتھ 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ،آئس کی 4 کلوگرام یا زائد مقدار  کے جرائم  پر سزائے موت یا 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہوگی۔

 

بل کے مطابق جرم کسی اسکول، کالج، یونیورسٹی، یا تعلیمی ادارے کے اندر یا قریب  سرزد ہونے پر اس جرم کی  زیادہ سے زیادہ سزا ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button