پاکستانی خبریں

جنوبی وزیرستان میں شین وارسک آپریشن کے دوران آٹھ دہشتگرد ہلاک جبکہ سیکورٹی فورسز کا ایک جری جوان وطن کی راہ میں شہید

خلیج اردو
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شنوارسک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت 8 دہشت گردوں مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد  کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،

شدید فائرنگ کے تبادلے میں راولپنڈی کے 31 سالہ سپاہی حامد رسول بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ دو افسروں سمیت چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button