پاکستانی خبریںعالمی خبریں

حمزہ شہباز کی دست بوسی : لگتا ہے حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب نہیں پیرومرشد منتخب ہوئے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کو لیگی کارکنان کا بیعت ہونا زیادہ اچھا نہیں لگا

خلیج اردو
لاہور: پاکستان میں سب سے بڑے صوبے پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایسی تصویریں گردش کررہی ہیں جس میں ان کے پارٹی ورکرز ان کی دست بوسی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان تصاویر میں حمزہ شہباز نے کسی صوفی یا روحانی شخصیت کی طرح ہاتھ آگے کیا ہے اور کارکنان اسے چھوم رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصایر آئیں تو لوگوں کو یہ بات ہضم نہیں آئی۔

صارفین نے اسے پست ذہنیت اور غلامی کی علامت قرار دیا ہے۔

سنیئر صحافی راؤف کلاسرہ نے ٹویٹ کیا کہ اگر تکبر، غرور اور خوشامد کے کوئی چہرے ہوتے—پرانے زمانوں میں بادشاہ اس طرح ہی درباریوں سے بیعت لیتے تھے

عرفان الحق نامی صارف نے پوچھا کہ کیا لیڈر کے ہاتھوں کے بوسے بھی لیے جاتے ہیں ؟ انہوں نے حمزہ شہباز کی جانب سے اس عمل پر خوشی کا اظہار کرنے کو باعث حیرت قرار دیا۔

ارشد چوہدری نے لکھا کہ صورتحال سے لگتا ہے حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب نہیں پیرومرشد منتخب ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/arshdchaudhary/status/151712869846542
3360

کچھ صارفین نے اس عمل پر طنز کیا اور زیادہ خوش دکھائی نہیں دیئے۔

صارفین حمزہ شہباز کے وزیر اعلی نامزدگی سے بھی زیادہ خوش نہیں اور سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا مسلم لیگ ن میں اور کوئی نہیں تھا جسے وزیر اعلی بنایا گیا جو ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے کو ہی تخت لاہور پر بٹھانا پڑا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button